حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی اپوزیشن مل کر بجائے گی، حافظ حسین احمد

حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی اپوزیشن مل کر بجائے گی، حافظ حسین احمد

  

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی تب بجے گی جب اپوزیشن ملکر گھنٹی بجائے گی، اب تک تو اپوزیشن میں دور دور تک سنجیدگی نظر نہیں آرہی، ق لیگ کا کھانا نہ کھانا ”اظہار خفگی“ جبکہ ووٹ دینا ”اظہار مجبوری“ ہے، اپوزیشن جب تک سنجیدہ اور یکجا نہیں ہوگی صورتحال یہی رہے گی، اے پی سی اگلے بجٹ سے پہلے ہوسکتی ہے اس سے پہلے ممکنات نہیں ہیں، موجودہ صورتحال میں ٹائمنگ کی اہمیت ہے اور اپوزیشن ٹائمنگ کو اہمیت نہیں دے رہی۔ پیر کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جو موجودہ صورتحال سامنے آرہی ہے وہ ہمارے سابقہ تجربات کی ہی طرح ہیں اس لیے جب تک مصلحت اور مصالحت سے بالاتر ہوکر اپوزیشن یکجا نہیں ہوگی تو اس کے بغیر صورتحال تبدیل ہوتے نظر نہیں آرہی، انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے متعلق جو اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ جب تک میاں شہباز شریف مکمل شفایاب نہیں ہونگے اس وقت تک اس کا انعقاد ممکن نہیں تو لگتا ہے کہ اگلے بجٹ سے پہلے اے پی سی ہوگی لیکن اس سے پہلے اس کے ممکنات نہیں ہیں۔

حافظ حسین احمد

مزید :

صفحہ آخر -