عمرایوب نے خبیب کالج میں یتیم بچوں کے ہاسٹل کا افتتاح کیا

عمرایوب نے خبیب کالج میں یتیم بچوں کے ہاسٹل کا افتتاح کیا

  

کراچی (پ ر)خبیب کالج ہری پور،خبیب فانڈیشن کے زیر اہتمام سکول کی عمارت،دستکاری سکول،ہسپتال،میٹھے پانی کا کنواں،شمسی توانائی کا نظام برائے فراہمی بجلی،روٹی پلانٹ،اور یتیم بچوں کے ہاسٹل کا افتتاح پاکستان تحریک انصاف کے وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان کے دست مبارک سے کروایا گیا۔ سابق صوبائی وزیر بلدیات یوسف ایوب خان،اورعلاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔عمر ایوب خان نے خبیب فانڈیشن کے حسن انتظام کو سراہا،اور انتہائی قلیل مدت میں ہمارے ہی ہاتھوں کا پودا لگایا ہوا آج تنا آ ور درخت بنتے دیکھ کر دلی سکون ہوا،جس میں تقریبا پانچ سو سے زائد یتیم بچے زیر تعلیم بھی ہیں اور ساتھ ساتھ ہنر بھی سیکھ کر معاشرے کیکار آمد شہری بن رہے ہیں،خبیب فانڈیشن کے پچاس سے زائد بچے سکالرشپ پہ ترکی جا چکے ہیں، خبیب کالج،ہری پور کی دھرتی پہ چار چاند لگانے کے مترادف ہے،عمر ایوب خان نے چیئرمین خبیب فانڈیشن ندیم احمد خان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہاکہ بے سہاروں کا سہارا ہیں۔اور صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ غزہ اور شام کے مظلومین کی مدد میں بھی پیش پیش ہیں،اور ہمہ وقت دکھی انسانیت اور غربا فقرا اور یتیم بچوں کی داد رسی میں اپنی صلاحیتیں لگا رہے ہیں۔آخر میں ایک بار پھر چئیرمن خبیب فانڈیشن ندیم احمد خان اوران کے تمام عملے کی محنت اور کاوشوں کو سلام پیش کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -