پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،محمد فیصل

  پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،محمد فیصل

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کریڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور معروف سماجی رہنما محمد فیصل نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گردانہ حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز نے بروقت کارروائی کرکے شہر کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچالیا ہے۔دہشت گردوں نے پاکستان کے معاشی حب کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ملک دشمن عناصر پاکستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔پیرکو جاری بیان میں محمد فیصل نے کہا کہ پاکتان اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے۔کراچی میں دہشت گردی کی حالیہ لہر تشویشناک ہے۔لگتا ہے کہ دہشت گرد تعلیمی اداروں کے بعد اب معاشی سرگرمیوں کے مراکز کو ہدف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔دہشت گردوں نے ملک کے معاشی حب پر حملہ کرکے پاکستان کی معاشی صورت حال کو مزید خراب کی کوشش کی ہے۔محمد فیصل نے کہا کہ رینجرز اور پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنادیئے ہیں۔رینجرز اور پولیس کے جوانوں کو دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے سرپرستوں کو فوری طور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کی بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

مزید :

صفحہ آخر -