کراچی، اسٹاک ایکسچینج میں دہشتگردوں کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، محمد طارق حسن

  کراچی، اسٹاک ایکسچینج میں دہشتگردوں کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، محمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں یہ بزدلانہ کارروائیاں پاکستان اور پاکستانیوں کا حوصلہ مزید بلند کرتی ہے عوام، پاک آرمی، رینجرز، پولیس و دیگر ادارے مل کر ان کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں کراچی پولیس کے سب انسپکٹر شاہد چار سیکیورٹی گارڈ اور ایک شہری کی شہادت پر دکھ ہے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور زخمی ہونے والوں کی صحتیابی کے لیئے دعاگو ہیں ساتھ ہی حکومت شہید ہونے والوں اور زخمیوں کے لیئے فوری امدادی پیکج کا اعلان کرے اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہیں جن کی بروقت کاروائی سے ایک بڑی تباہی سے شہر محفوظ رہ سکا پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد صادق شیخ اور فیصل علی بلوچ نے کہا کہ دشمن سمجھ لے کہ پاکستانی قوم ایک ہے اور اپنے اداروں کے ساتھ مل کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں گے حکومتیں مکمل ناکام ہوچکیں ہیں معاشی بدحالی کے بعد امن و امان قائم نہیں رکھ پارہی ہے عوام کی جان و مال کی ذمہ داری ان حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے لیکن کہیں بھی قانون کی عملداری نظر نہیں آتی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اپنے اداروں کو جن کی وجہ سے ملک قائم و دائم ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -