سندھ پبلک سروس کمیشن پاس سٹاف نرسز کا گورنر سندھ کے سامنے احتجاج

  سندھ پبلک سروس کمیشن پاس سٹاف نرسز کا گورنر سندھ کے سامنے احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عمرکوٹ(این این آئی)سندھ پبلک سروس کمیشن پاس اسٹاف نرسز کی جانب سے گورنر عمران اسماعیل کے سامنے عمرکوٹ لنگر خانے کے افتتاح کے موقع پر مستقل کرنے کے لیے احتجاج کیاگیا۔مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ تھے جن پر نعرے درج تھے۔ اس موقع پر فہمیدہ قریشی، ارم خاصخیلی،ثاقب کھوسہ، منگھارام اوڈ،موسی،سمیجو و دیگرکاکہنا تھا کہ سندھ کے 2382 اسٹاف نرسز جو کہ سندھ پبلک سروس کمیشن پاس کرچکے ہیں. ان میں سے 1336 کو رینڈرڈ بیسز پر تین ماہ کے لئے اس وعدے کے ساتھ کرونا ایمرجنسی میں رکھا گیا کہ انہیں فورن مستقل کیا جائگا لیکن ایک اور کانٹریکٹ بھیج دیا گیا ہے جبکہ کرونا متاثرین کو خدمات دیتے ہوئے ان کے ساتھی اور خاندان کے افراد کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں وہ اپنی زندگی دا پر لگا چکے ہیں. لیکن انکی نوکری مسقل نہ ہونے کی باعث وہ شدید شش و پنج کا شکار ہیں. اگر ان حالات میں ان کی موت واقع ہوجاتی ہے تو ان کے بچے دربدر ہوجائیں گیان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی نرسز اور سندھ کے ڈاکٹرز اور ای ایس آ کو مستقل کردیا گیا ہے تو اسٹاف نرسز کا کیا جرم ہے۔اس موقع پر حلیم عادل شیخ اور ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کی ان کا مسئلہ متعلقہ ادارے تک پہنچایا جائیگا۔
اسٹاف نرسز کا احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -