اسٹاک ایکسچینج حملہ، زندہ واپسی ملزمان کے مشن میں شامل نہ تھی

اسٹاک ایکسچینج حملہ، زندہ واپسی ملزمان کے مشن میں شامل نہ تھی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ خودکش طرز کا تھا جس میں ملوث ملزمان نے زندہ واپسی مشن میں شامل نہیں رکھی تھی۔ماہر تفتیشی افسر راجہ عمر خطاب کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کیے گئے سامان میں بھاری تعداد میں دستی بموں اور جدید ہتھیاروں کے علاوہ پانی کی بوتلیں بھنے ہوئے چنے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں گھسنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں سے طویل دورانیے تک لڑنے کا سامان جمع کر رکھا تھا۔دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والی کار پولیس ریکارڈ میں کلیئر ہے۔ دہشت گردوں نے اسی طرح کی کارروائی کراچی میں چینی قونصل خانے میں کی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -