عوام اب وفاقی حکومت سے بہت تنگ آچکے ہیں، شبیر حسن انصاری

عوام اب وفاقی حکومت سے بہت تنگ آچکے ہیں، شبیر حسن انصاری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، پٹرول عالمی منڈی میں کوڑیوں کے بھاؤ بک رہا تھا تب بھی ہمارے ملک میں پٹرول کے نرخ سو روپے فی لیٹر سے زیادہ تھے، لاک ڈاؤن میں جب پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں کمی ہوئی تو حکومت نے نرخوں میں کمی کی لیکن پٹرول کمپنیوں نے پٹرول پمپس پر سیل ہی بند کردی اور عوام پٹرول کے لیے دربدر ہوگئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ہاؤس کراچی سے جاری کردہ بیان میں کیا، شبیر حسن انصاری کا کہنا تھا کہ جیسے ہی پٹرول کے نرخوں میں کمی ہوئی پٹرولیم کمپنیوں نے پٹرول نایاب کرد یا جبکہ کمپنیوں کے کروڑوں لیٹر کا اسٹاک موجود تھا پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے پر وفاقی حکومت نے پٹرولیم کمپنیوں کو ایک کروڑ روپے جرمانہ کیا جو ان کے ایک دن کے جیب خرچ سے بھی کم ہے، عوام کو بتایا جائے کہ اس ٹیکنیکل گیم سے کس کو فائدہ پہنچایا گیا، انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک بنگلہ دیش اور سری لنکا کی مثالیں دیکر عوام کو بے وقوف نہ بنایاجائے

مزید :

صفحہ آخر -