کراچی معاشی حب،یہاں امن ضروری ہے،محمد اکرم رانا

کراچی معاشی حب،یہاں امن ضروری ہے،محمد اکرم رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیکسٹائل پلازہ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اکرم رانا، جنرل سیکریٹری انتخاب علی راؤ و دیگر عہدیداران نے سیکورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنانے پر کہا ہے کہ پولیس و رینجرز کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ سیکورٹی اداروں نے انتہائی کم وقت میں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو تباہی سے بچالیا۔ محمد اکرم رانا اور انتخاب علی راؤ نے مزید کہا کہ بزدلانہ کارروائی میں را ملوث ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چین کی بڑی سرمایہ کاری ہے۔ را سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ جلد مکمل ہوگا اور بھارت کا اسے ناکام بنانے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پائیدار اور مستقل امن کیلئے سیکورٹی پلان کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ کراچی ملک کا معاشی حب ہے یہاں امن و امان کا قیام انتہائی ضروری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -