پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمت 6روپے لیٹر بڑھنے کا امکان

  پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمت 6روپے لیٹر بڑھنے کا امکان

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرا ئع کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں یکمشت 25روپے فی لیٹر اضافے کے بعد سی این جی کی قیمت بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سی این جی کی قیمت میں 6روپے تک اضافے کا امکان ہے جس کا نوٹیفکیشن ایک دو روز میں جاری کیاجاسکتا ہے۔واضح رہے کہ سی(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

این جی کی قیمت اس وقت 65روپے فی لیٹر ہے جسے بڑھا کر 71روپے فی لیٹر کی سطح پر لائے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب میں قطر اور دیگر ممالک سے درآمدکی جانے والی ایل این جی بیسڈ سی این جی فروخت کی جا رہی ہے۔

امکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -