جامعہ زکریا ایمپلائز ایسوسی ایشن کامبینہ دباؤ‘ 4 کلرکوں کے تبادلے

جامعہ زکریا ایمپلائز ایسوسی ایشن کامبینہ دباؤ‘ 4 کلرکوں کے تبادلے

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کی نئی باڈی کامبینہ دباؤ‘ 4 کلرکوں کے تبادلے کردئے گئے‘ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شعبہ امتحانات میں تعینات آصف پرویز اور غلام مرتضیٰ کو ایڈمن ون میں، سید عمیر کو ایڈمن ون سے (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

شعبہ میتھ میں، محمد عدیل کو ایڈمن ون سے شعبہ امتحانات میں اور مسرت حسین کو میتھ سے ایڈمن ون میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔یونیورسٹی ملازمین کاکہنا ہے کہ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی نئی باڈی نے پسند نا پسند شروع کردی ہے اور ملازمین کے تبادلے کرانا شروع کر دئیے ہیں۔ من پسند افراد کو من مرضی کی سیٹوں پر تعینات کرایاجارہا ہے جس پر ملازمین کو تحفظات ہیں۔ان میں شعبہ امتحانات میں تعینات ہونے والا محمد عدیل ایمپلائز ایسوسی ایشن کی نئی باڈی میں مجلس عاملہ کا ممبر ہے جس کو نوازا گیا ہے۔اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر یونیورسٹی حکام نے بتایا کہ تمام تبادلے انتظامی ضرورت کے مطابق میرٹ کے مطابق کئے جا رہے ہیں۔

تبادلے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -