ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز اقبال سپرا کا لودھراں اور بہاولپور جیل کا دورہ معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 15 قیدیوں کی رہائی

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز اقبال سپرا کا لودھراں اور بہاولپور جیل کا دورہ ...

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں پرویز اقبال سپرا کا لودھراں اور بہاولپور جیل کا دورہ معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 15 قیدیوں کی رہائی(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

اور لودھراں جیل میں فلٹریشن پلانٹ لگوانے کی ہدایت عدالتی ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں پرویز اقبال سپرا نے سنیئر سول جج ایڈمن راؤ انیس احمد کے ہمرا ہ سنٹرل جیل بہاولپور اور ڈسٹرکٹ جیل لودھراں کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں پرویز اقبال سپرا نے سنٹرل جیل بہاولپور میں قید معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 15 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا جبکہ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں میں قیدیوں کے لیے پینے کے صاف پانی کا فلٹریشن پلانٹ لگوانے کی ہدایت کی جبکہ سپر نٹنڈنٹ جیل کو یہ بھی ہدایت کی کہ لودھراں کے قیدیوں کو بہاولپور کی جیل کی بجائے ڈسٹرکٹ جیل میں رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں انہوں نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اْٹھائے جانے والے اقدامات، صفائی ستھرائی، قیدیوں کی صحت،ڈسٹرکٹ جیل میں قائم فیلڈ ہسپتال سمیت کچن کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ کورونا کے حوالے سے حکومت کی طرف سے بتائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد کرایا جائے۔

پرویز اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -