پنجاب حکومت کا بجٹ لفظوں کا ہیر پھیر ہے‘میاں ثاقب خورشید

پنجاب حکومت کا بجٹ لفظوں کا ہیر پھیر ہے‘میاں ثاقب خورشید

  

کر م پور (نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ ”ن“ کے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہاکہ پنجاب حکومت کا بجٹ لفظوں کا ہیر (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

پھیر ہے۔بجٹ کے بعد مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔غریب عوام کی پہنچ سے ہر چیز دور ہو جائے گی۔انہوں نے نے مزید کہاکہ کرونا وائرس سے پہلے ہی لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں مزدور بے روز گار ہو گئے ہیں۔معشیت تباہ ہو چکی ہے۔سرمایہ داربھی پریشان ہے اور مزدور بھی پریشان ہے کہ کیا کیا جائے۔لوگ خود کشیوں پر مجبور ہو جائیں گے۔لیکن یہ حکومت غریبوں کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر مہنگائی کا بم گرا رہی ہے۔بجٹ اور یکم سے پہلے ہی پٹرول کی قیمتو ں میں اضافہ کر دیا ہے۔جس سے آئل مافیا راتوں رات امیر ہو گیا اور غریب کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔اس موقع پر مہر محمد اسماعیل،بشیر احمد فیصل،مہر اختر خان نول،مصطفی جمال،اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

ثاقب خوشید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -