مسیحی برادری میں امدادی چیک تقسیم

مسیحی برادری میں امدادی چیک تقسیم

  

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مشیر صحت پنجاب محمدحنیف خان پتافی نے مسیحی برادری میں امدادی چیکس تقسیم کئے ان کے ہمراہ جاوید حیدری(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

اور سردار احمد نیازی بھی ہمراہ تھے،انہوں نے کہا کہ ہم مسیحی برادری کے ہر تہوار میں شرکت کرتے ہیں اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے مسیحی برادری سے وزیر اعلی پنجاب خصوصی محبت اور انکے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اس موقع مسیحی رھنما سلیم الیاس ودیگر مسیحیوں نے سردار مہندر پال سنگھ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور و وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنکی وجہ سے مسیحی برادری کو فی کس 8400 رقم کے پچیس عدد امدادی چیکس تقسیم کئے گئے دوران تقریب اس موقع پرباقر راجپوت، یونس پرویز مسیح، پیٹر جوزف گل،پرویزقمر،بوٹا مسیح،عارف مسیح،دانیال گل،کامران پال بھی موجود تھے۔

چیک تقسیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -