چوری،ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم

  چوری،ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم

  

ملتان (وقائع نگار ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے پرانا شجاعباد روڑ سرفراز احمد کی بیکری سیدو مسلح ڈاکونے داخل ہوکر نقدی40ہزار چھین کر فرار ہوگئے، غریب آباد چوک نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے حسن جاوید سے جھپٹا مارکر پرس لے گئے (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

جس میں نقدی و موبائل مالیت20ہزار موجودتھے، تھانہ قادر پور راں کے علاقے بازار تنویر احمد کی دوکان پر تین نامعلوم افراد نے داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر نقدی60ہزار لے گئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے کائیاں پور محمد اکرم کی موٹرسائیکل، بستی غریب آباد تصور علی کیگھر سے چار موبائل مالیت96ہزار، چناب پارک شیر شاہ روڑ راہب نواز کی موٹرسائیکل، تھانہ گلگشت کے علاقے نانڈلہ چوک شکیل احمد کی گاڑی سے ا?ٹھ کاٹن پتی مالیت75ہزار، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سمیجہ ا?باد محمد شعیب، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے کاتی مار روڑ محمد لیاقت کی موٹرسائیکلیں، تھانہ قادر پور راں کے علاقے محمد عمران کیگھر سے نقدی1لاکھ90ہزار سمیت دس تولہ طلائی زیورات مالیت9لاکھ،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے سخاوت علی کیگھر سے سونا و گندم مالیت1لاکھ77ہزار جبکہ فیض بخش کیگھر سے نقدی،زیورات و دیگر سامان مالیت2لاکھ46ہزار چوری ہوگئے۔جبکہ کینٹ میں برگر شاپ پر ڈکیتی نامعلوم ڈاکو ڈیڈھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے مزاحمت پر فائرنگ مالک بال بال بچ گیا تفصیل کے مطابق ملتان کینٹ میں اوپل شہید روڈ پر واقع سپیشل برگر شاپ پر گزشتہ شب چھ نامعلوم ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی شاپ کے اونر اشفاق احمد نے بتا یا کہ گزشتہ شب کو جب کلوزنگ کی جارہی تھی ایسے میں چھ نامعلوم افراد موٹرسائیکلوں پر آئے اور گن دکھا کر کیش طلب کیا مزاحمت کر نے پر فائرنگ کردی جس سے میں بال بال بچا تاہم وہ مجھ سے ڈیڈھ لاکھ نقد کیش لے کر فرار ہوگئے فائرنگ سے دکان کو معمولی نقصان پہنچا انہوں نے کہا کہ تھانہ کینٹ کو اطلاع دی گئی مگر تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی انہوں نے سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ہمارا نقصان پورا کرایا جائے ادھر تاجر کینٹ کے تاجر رہنما?وں نے بھی ڈکیتی کی واردات کی مزمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے پٹرولنگ اور ناکہ لگانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -