زکریا یونیورسٹی نے نئے داخلوں کے شیڈول کی منظوری دیدی

  زکریا یونیورسٹی نے نئے داخلوں کے شیڈول کی منظوری دیدی

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی نے نئے داخلوں کے شیڈول کی منظوری دے دی، 17 اگست تک(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

درخواستیں لی جائیں گی‘ ا س سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ وائس چانسلر نے بی ایس، ایم اے، ایم ایس سی، ایم فل اور پی ایچ ڈی صبح شام کی کلاسز میں داخلوں کے لئے شیڈول کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 اگست ہوگی جبکہ پہلی میرٹ لسٹ 21 اگست کو آویزاں کی جائے گی، دوسری 25 اگست کو اور تیسری 28اگست کو آویزاں کی جائے گی جبکہ شام کی کلاسز کی پہلی میرٹ لسٹ دو ستمبرکو‘ دوسری سات ستمبر اور تیسری 10 ستمبرکو آویزاں کی جائے گی جبکہ نئے سیشن کی کلاسز کا آغاز 14ستمبر سے ہوگا۔

منظوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -