سمٹ بنک میں ڈکیتی‘ نقصان پورا نہ ہونے پرمتاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

  سمٹ بنک میں ڈکیتی‘ نقصان پورا نہ ہونے پرمتاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

  

ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان سمٹ بینک لمیٹڈ چوک قذافی چار ماہ قبل ہونے والی کروڑوں روپے کے لاکرز کی ڈکیتی کے متاثرین نے نقصان کا ازالہ نہ ہونے پر مین برانچ ابدالی روڑ کے سامنے دوسری بار دھرنا دیا،متاثرین کا کہناتھا کہ بائیس جون کو ایس ایچ او تھانہ کینٹ نے برانچ سے مزاکرات کرکے سات دن کا ٹائم لے کردیا تھا مگر دن پورے ہونے کے بعد بینک کی طرف(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

سے متاثرین کے نقصان کا زالہ پر کوئی عمل درآمد نہ ہوا،دو ماہ قبل آئی جی پنجاب کو بھی درخواست گزار کی گئی کہ بینک عملہ کو شامل تفتیش کرکے اس معاملے کے اصل حقائق منظر عام پر لائے جائے، جبکہ ایک ماہ قبل ایس ایس پی کو بھی بینک عملہ کی نااہلی بارے درخواست گزار کی گئی کہ ڈکیتی کی تفتیش اور متاثرین کے نقصان کا ازالہ کے لئے منت سماجت کی مگر سب بے سود گئی،متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ پولیس آج تک ٹال مٹول سے کام لے رہی ہیں اگر کوئی ایماندار اافیسر کو اس معاملہ کی تفتیش سونپ دی جائے تو چند دنوں میں اصل حقائق سامنے لے آئے گے جس میں ساری ذمہ داری بینک انتظامیہ کے اوپر عائد ہوگی، متاثرین نے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے نقصان کا ازالہ نہ کیا گیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو مجبورا ہمیں روزانہ کی بنیاد پر بینک کے باہر دھرنا دیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ بینک انتظامیہ اور ان کے حواریوں کے اوپر عائد ہوگی۔

سمٹ بنک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -