ایم ڈی اے انتظامیہ کی نااہلی‘2ملازمین میں کرونا کی تصدیق

  ایم ڈی اے انتظامیہ کی نااہلی‘2ملازمین میں کرونا کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپو رٹر)ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کی انتظامیہ نااہلی کی وجہ سے دو ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے آرکیٹکٹ برانچ کے ہیڈ ڈرافٹسمین مقصود(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
احمد نے کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے پر خود کو آئیسو لیٹ کرلیا جبکہ سپرٹینڈنٹ اسٹیٹ اینڈ لینڈ منیجمنٹ برانچ قیصر شہزاد نے رپورٹ آنے سے قبل ہی آفس سے چھٹی لے لی بتایا گیا ہے حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی سرکاری اداروں کے انتظامی افسران کو ضروری سٹاف کے ساتھ آفس کھولنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ حکومت امور متاثر نہ ہوں آسکے ساتھ حکومت کے جانب سے ہدایات جاری کیں گئیں کہ دفتر میں حاضر ہونے والا سٹاف کورونا وائرس کے ایس او پی کے تحت سماجی فاصلے کی شرط پر ہرممکن عمل کریں معلوم ہوا ہے ایم ڈی اے حکام نے اس مراسلے کی آڑ میں سارا آفس ہی کھول دیا اس کے ساتھ ہی شعبہ اسٹیٹ اینڈ لینڈ منیجمنٹ کا آفس بھی کھول دیا جسکی وجہ سے اسٹیٹ اینڈ لینڈ منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سائلین کا ایک ہجوم لگا رہتا ہے کوئی بھی سائل کورونا وائرس ایس او پی پر عمل کرنے پر تیار نہیں ہوتا جس کا نتیجہ یہ نکلا ایم ڈی اے کا اپنے ہی اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ صدر ایمپلائز یونین ایم ڈی اے کا بیٹا بھی کورونا وائرس کا شکار رہ چکا ہے انکے والد کا کہنا ہے اب میرے بیٹے کی رپورٹ منفی آئی ہے اس حوالے سے شہری حلقوں کا کہنا ہے ایم ڈی اے کے تمام افسران اور ملازمین کا کرونا وائرس س ٹیسٹ کرایا جائے اور انکے اہل خانہ کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں تاکہ ایم ڈی اے آنے والے شہری کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔
تصدیق