نشتر میں کرونا کاایک اور مریض چلا بسا‘ میلسی میں 38افراد میں تصدیق
ملتان،رحیم یار خان، میلسی(وقائع نگار، نمائندہ پاکستان، سپیشل رپورٹر)نشتر ہسپتال کے کورونا آئسولیشن وارڈ میں داخل مزید ایک اور مریض دم توڑ گیا ہے۔جبکہ کورونا وائرس کے 20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔18 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔نشتر ہسپتال کے(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
کورونا وائرس آئسولیشن وارڈ میں کورونا پازیٹو 49 مریض داخل ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں 73 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔اب تک نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں لائے گئے 1430 مریضوں میں سے 512 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔کورونا وائرس کے 130 مریض فوت ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے 289 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔35 ڈاکٹروں،13 نرسوں اور 6 پیرا میڈیکل سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔نشتر ہسپتال میں 18 ہزار 563 افراد کے کورونا وائرس ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔2653 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ کرونا وائرس کا شبہ‘ 57 سالہ شخص ہسپتال منتقل‘تصدیق کیلئے نمونہ جات لیبارٹری روانہ۔تفصیل کے مطابق ظاہر پیر کے رہائشی 57 سالہ عطاء محمد کو کرونا وائرس کے شبہ میں ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے تصدیق کیلئے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کرتے ہوئے اسے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا۔ادھر سابق ضلع ناظم ممتاز خان کھچی کے صاحبزادے اعظم خان کھچی سمیت تحصیل میلسی سے 38 افراد کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گئے جنہیں گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا۔ تفصیل کیمطابق تحصیل میلسی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 38افراد کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گئے جن میں سابق ضلع ناظم ممتاز خان کھچی کے صاحبزادے سابق یو سی چیئرمین اعظم خان کھچی، ہری پورہ کی رخسانہ بی بی، جلہ جیم کا عبد المنان، چک نمبر 118WB کی تنویر فاطمہ، دعا فاطمہ، کالونی روڈ میلسی کی سکینہ بی بی اور محمد صابر، طیب، ریحانہ، صبا گل، تلوک پور کے رہائشی چوہدری قدیر احمد، ٹبہ سلطانپور کے ذیشان خان، ملتان روڈ میلسی شہر کے اصغر علی اور حسن علی، 183WB کا محمد اعظم، ہری پورہ کا عبد الباسط، محلہ صدیق اکبر میلسی شہر کے خرم شہزاد، روبینہ سعید، تحریم اور صائمہ، 187WB کا محمد اکر م، محمد اشرف اور صوبیہ بی بی، محلہ کچا کوٹ کی فاخرہ خانم اور گلزار احمد،مدینہ ٹاؤن میلسی کا مزمل احمد، 88WB کا سعید نعیم اور محمد نذیر، محلہ افغانان کی نوشابہ انجم، فدہ ٹاؤن کے نذیر اکمل، محمد افضل، محمد جاوید اکمل، پروین اختر، عائشہ، انجم اکمل، سمیع الرحمان اور عبد الرحمان شامل ہیں جنہیں ان کے گھروں میں آئسولیٹ کرتے ہوئے مکمل طور پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
کرونا