وزیر اعظم پر تنقید کرنیوالے اپنے گریبان میں جھانکیں‘ نذیر احمد خان

وزیر اعظم پر تنقید کرنیوالے اپنے گریبان میں جھانکیں‘ نذیر احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوگڑاں (نمائندہ پاکستان) لودھراں میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما پارلیمانی سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن سکول پنجاب سردار نذیر احمد خان بلوچ و ایم پی اے پی پی 228 نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سچے اور کھرے لیڈر ہیں ان کی شخصیت پر تنقید کرنے والے اپنے سابقہ کرتوتوں کو مت بھولیں عمران خان جیسا ایماندار وزیر اعظم پاکستان کی تاریخ میں نہیں (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
ایا وزیراعظم عمران خان بلا تفریق احتساب کی بات کرتا ہے جو اپوزیشن کو بھتر نہیں لگتی سابق دور میں مافیاز کو ساتھ ملا کر اتنا مظبوط کیا گیا جیسے مافیاز کا پاکستان میں جال بچھا دیا گیا ہو مگر عمران خان وہ ایماندار وزیراعظم ہے جس کو پاکستان کی بڑی عدالت سپریم کورٹ نے بھی صادق الامین کہا ہے۔ ایم پی اے تحریک انصاف خان نزیر احمد خان بلوچ نے کہا کہ ہمیشہ جھوٹ کی سیاست سے نفرت کی ہے پورا لودھراں جانتا ہے کہ کبھی بھی کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی ہمیشہ غریب عوام سے سچی محبت کرتے ہوئے سیاست کو فروغ دیا ہے ہی ہمارے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نیک نیتی دن رات عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ سردار عثمان بزدار پنجاب میں جس طرح کارونا وائرس کے حوالے سے ٹڈی دل کے حوالے سے بہترین ایکشن لے کر بروقت انتظامات کیے ہیں اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہوگی۔
نذیر احمد خان