مصالحہ چکی،سوڈا واٹر، ناشتہ پوائنٹ سمیت 7 فوڈپوائنٹس سیل
ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی 194پوائنٹس کی چیکنگ‘159 کونوٹس‘18کو جرمانے عائد‘مصالحہ چکی،سوڈا واٹر، ناشتہ پوائنٹ سمیت 7 فوڈپوائنٹس سیل‘150 کلوملاوٹی مصالحے، 2700کاربونیٹڈ ڈرنکس، 215 لیٹر ملاوٹی دودھ(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
ودیگرناقص اشیا تلف کرد یں۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں واقع اقبال سوڈا واٹر کو واٹر فلٹریشن رپورٹ نہ ہونے،مصنوعی مٹھاس استعمال کرنے،بلیو کیمیکل، ناقابل سراغ رنگ کے استعمال،حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ہونے پرسوڈا واٹر فیکٹری، لودھراں میں پرنس مصالحہ چکی کو ملاوٹی مصالحے تیار کرنے، خرید و فروخت کا ریکارڈ نہ ہونے پر سیل کیا گیا۔دوران کاروائی50کلو سرخ مرچ پاوڈر،50کلو ہلدی،50چھوٹے ڈرمز اور 200کلو مسٹرڈ بیج کو تلف کر دیا گیا۔ اسی طرح لیہ میں کارروائی کرتے ہوئے مس لیبلنگ پر فریش جوس پلانٹ کو اور شیرہ سٹوریج کیلئے پھپھوندی لگے ڈرمز استعمال کرنے پر لاثانی فوڈ پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کیا گیا۔ بہاولپور میں واقع نواب دین قریشی بیکرز کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،فریزر میں پھپھوندی پائی جانے،واشنگ ایریا اور سٹوریج ایریا میں مکڑیوں کی بہتات ہونے پراور رحیم یار خان میں علی سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ کو منیفیکچرنگ ڈیٹ ٹیمپر کرنے پر سیل کیا گیا۔ملتان ڈویژن میں 64فوڈیونٹس کو وزٹ کیا50 فوڈیونٹس کوناقص صفائی پروارننگ نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ11فوڈ پوائنٹس کو 55,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ بہاولپورڈویژن میں 38دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور34شاپس مالکان کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے جبکہ 2فوڈ پوائنٹس کو پنجاف پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر27ہزار روپے کے جرمانہ عائد کیے گئے۔ ڈی جی خان ڈویژن میں 56یونٹس کو چیک کیاگیااور49کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ04فوڈپوائنٹس کو14,500روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔
فوڈ پوائنٹس