سرکاری سکولوں میں داخلوں کیلئے سٹوڈنٹ بائیو ڈیٹا فارم جاری

سرکاری سکولوں میں داخلوں کیلئے سٹوڈنٹ بائیو ڈیٹا فارم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)سرکاری سکولوں میں داخلوں کے لئے سٹوڈنٹ بائیو ڈیٹا فارم جاری کردیا گیا،داخلے کے وقت بچوں کو”ب“ فارم پیش کرنا لازمی ہوگا اورسکول لیونگ سرٹیفکیٹ بھی وصول کیا جائے گا۔تفصیل کے مطابق سرکاری سکولوں میں داخلوں کے لئے سٹوڈنٹ (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
بائیو ڈیٹا فارم جاری کردیا گیا، بائیو ڈیٹا فارم بغیر پر کئے بچوں کو داخلہ نہیں ملے گا۔سٹوڈنٹ بائیو ڈیٹا فارم پر بچوں کا نام، ”ب“ فارم، سرپرست،سابقہ سکول اور گھر کے ایڈریس کا خانہ شامل کیا گیا ہے جبکہ بچوں کے داخلوں کے وقت والد یا والدہ کے آئی ڈی کارڈ کی کاپی لازمی وصول کی جائے گی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بائیوڈیٹا کے اندراج کے بغیر داخلہ نہیں دیا جائے گا،داخلے کے وقت سکول لیونگ سرٹیفکیٹ بھی وصول کیا جائے گا۔
ڈیٹا فارم