میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں مزید کرپشن‘ خزانے کو کروڑوں کا نقصان

 میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں مزید کرپشن‘ خزانے کو کروڑوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپو رٹر)میٹرو پولیٹن کار پو ریشن ملتان میں مزید کرپشن اور قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ روز جنرل بس اسٹینڈ پر قواعد و ضوابط کے برخلاف 14 کروڑ کے ٹھیکوں کو بھاری کمشن کے عوض دینے کی خبر میڈیا پر شائع ہونے پر کرپٹ مافیا میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان کی انتظامیہ گزشتہ رات سارے من پسند ٹھیکیداروں کو بلا کر انہیں اعتماد میں لیکر ریکارڈ میں ردوبدل شروع کر (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
دی ہے مگر کچھ ٹھیکیدار جنہوں نے ایڈوانس میں کروڑوں روپے کا کمیشن ادا کیا تھا ان ٹھیکیداروں نے اپنے کروڑوں روپے انتظامیہ سے واپس مانگ لیئے ہیں جس پر انتظامیہ کے افسران شدید پریشان ہیں۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں جنرل بس اسٹینڈ کے علاوہ بھی چار کروڑ کے مزید ٹھیکے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر بھاری کمیشن کے عوض دینے کا انکشاف ہوا ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور کمشنر ملتان کو ٹھیکیدار محمد اقبال چوہان کی طرف سے دی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ زکریا ٹاون روڈ اور پبلک سکول روڈ تا کھوہ بھارو والا میں بھاری کمیشن کے عوض من پسند ٹھیکیداروں کو یہ ٹھیکے بغیر پیپرا رول اور اخبار اشتہار ٹینڈرز کے دیئے گئے ہیں جس سے گورنمنٹ کے خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے لہذا ان ٹھیکوں کو کینسل کر کے قواعد و ضوابط کے مطابق دوبارہ نیلام کیئے جائیں۔
نقصان