صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے کے خلاف علماء کا احتجاج

  صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے کے خلاف علماء کا احتجاج

  

گگو منڈی(نامہ نگار)صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے کے خلاف علماء کا پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مہتمم جامعہ عطائے مصطفٰے قاری شفیق احمد چشتی کی قیادت میں آج گگو منڈی اور گردونواح کے دیہات کے علمانے حامد سلطانی نامی شخص کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں اس نے خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق اور دیگر صحابہ کی شان میں کستاخی کی ہے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی و شرعی کاروائی کرنے کے لیے تھانہ گگو منڈی میں تحریری درخواست پیش کی قاری شفیق احمد چشتی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز صابزادہ حسن رضا سیالوی اور مفتی حبیب احمد کی موجودگی میں فیس بک پر وائرل ہونے والی حامد سلطانی کی ویڈیو دیکھی ہے جس میں اس نے صحابہ اکرام کی شان میں کستاخی کی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کستاخ صحابہ کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -