پیپلز کالونی زیڈ بلاک گلی نمبر 1 کے 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق‘ علاقہ سیل

  پیپلز کالونی زیڈ بلاک گلی نمبر 1 کے 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق‘ علاقہ ...

  

خانیوال (بیورو نیوز) انتظامیہ نے پیپلز کالونی زیڈ بلاک گلی نمبر 1 کے 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

بعد علاقہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کردیا- اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر نے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد آصف کے ہمراہ اپنی نگرانی میں سمارٹ لاک ڈاؤن کرایا - اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل علاقہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے احکامات پر عمل کریں اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں - دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر و دیگر افسران نے شہر کی مارکیٹس اور بازاروں میں کورونا ایس او پیز عملدرآمد کا جائزہ لیا اور خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانہ کردئیے۔

علاقہ سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -