ہیڈ پنجند ٹول پلازہ کیس‘ عدالت کا فریقین کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنیکی ہدایت
ملتان ( خصو صی رپو رٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ہیڈ پنجند ٹول پلازہ کے ٹھیکدار کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
سماعت کی۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ان پرسن پیش ہوئے۔ عدالت نے فریقین کو سماعت کرکے ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے ہیڈ پجند بحالی منصوبہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، سیکرٹری ایریگیشن، چیف انجینئر ہائی وے، ڈائریکٹر (ٹیکنیکل)، ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ، چیف انجینئر ڈیرہ غازی، سپرنٹینڈنٹ انجنیئر ہیڈ پجند، ایگزیکٹیو انجینئر اور ایس ڈی او سے جواب طلب کیا تھا۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ٹھیکدار مختار احمد بڈانی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ 21 مارچ سے لاک ڈاؤن ہوتے ہی ٹال ٹیکس کی آمدنی زیرو ہوگئی۔ جس کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ایکسیئن پجند ہیڈ ورکس کا کہنا ہے کہ جب تک فیصلہ نہیں ہوتا آپ قسط جمع کرائیں ورنہ ٹھیکہ منسوخ ہوسکتا ہے اور 18 لاکھ روپے سیکورٹی ضبط ہو سکتی ہے۔ لاک ڈاؤن حکومت نے نافذ کیا اور حکومت میں تمام شعبوں کو مراعات دی گئی اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ریلیف فراہم کیا جائے۔
ہدایت