پولیس کی کچے میں کارروائی اغواء کا منصوبہ ناکام بنادیا

  پولیس کی کچے میں کارروائی اغواء کا منصوبہ ناکام بنادیا

  

ڈہرکی (نامہ نگار) پولیس کی کچے کے علاقے دریا سندھ پر بروقت (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

کامیاب کاروائی پیکٹ پولیس نے ڈکیت/اغوا کارجاگیرانی گروہ کے اغواء کا منصوبہ ناکام بنا دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ کچو بنڈی ون کے ایس۔ایچ۔او علی بیگ بجارانی نے دوران ناکہ بندی، کاروائی کرتے ہوئے، رئیس ابراہیم پتن پکٹ نزد خیر شاہ سے نزیر احمد ولد محمد بچل میرانی سکنہ نزد ریلوے اسٹیشن گھوٹکی کو اغواء ہونے سے بچا لیا۔یہ نزیر میرانی نامی شخص نسوانی آواز پہ عورت سے دوستی کے چکر میں غوثپور ضلع کشمور کے کچہ میں اغوا ہونے جارہا تھا اس شخص نے بتایا کہ کچھ دنوں سے مجھے نا معلوم موبائل فون نمبروں سے نسوانی آواز سے کالیں آتی تھیں اور دوستی رکھنے اور ملنے کے لئے کہتی تھیں جن سے دوستی ہو گئی اور آج میں ان سے ملنے غوث پور جا رہا تھا۔

منصوبہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -