بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا ہے‘حسین جہانیاں

  بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا ہے‘حسین جہانیاں

  

کبیروالا(نامہ نگار) بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے مشکل صورت حال میں عوام(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

دوست بجٹ پیش کرکے تاریخ رقم کی ہے،عالمی مندی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی مرتب ہوئے ہیں،جس کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے معروف تاجر،انجمن صحافیاں وپریس کلب(رجسٹرڈ) کبیروالا کے سابق صدر چوہدری محمد رمضان جاوید انصاری اور نقشہ برانچ میونسپل کمیٹی کبیروالا کے سابق اہلکار چوہدری محمد اسلم انصاری کے بہنوئی اور ملتان کے معروف تاجر چوہدری عبدالعزیز انصاری چوک منظور آباد والے کی وفات پر اظہار تعزیت وفاتحہ خوانی کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سید گروپ کی منتخب قیادت تحصیل کبیروالا کے عوام کی محرومیوں کے خاتمہ اور علاقائی ترقی کیلئے فلاحی ترقیاتی منصوبہ جات کی صورت میں اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کررہے ہیں،سید گروپ پہلے سے زیادہ منظم انداز میں عوام کی بلاتفریق خدمت کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔اس موقع پر سید منتظرمہدی،سردار اسلم حیات خان سیال،مہر رب نواز باٹی،شیخ ممتاز حسین،شیخ محمد ارشد،محمد شفیع انصاری،حفیظ سعیدی،محمد یحییٰ انصاری اور دیگر بھی موجود تھے۔

حسین جہانیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -