اردو کتاب میں قائد اعظم کی غلط تاریخ پیدائش‘ حکومت کا سخت نوٹس

  اردو کتاب میں قائد اعظم کی غلط تاریخ پیدائش‘ حکومت کا سخت نوٹس

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب کریکویلم بورڈ نے بانی پاکستان قائد اعظمؒ کی تاریخ پیدائش غلط تحریر کرنے پر کتاب پر پابندی لگادی، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ تہذیب اینڈ سنز کی کتاب سمری اردو میں قائد اعظم ؒ کی تاریخ پیدائش غلط تحریر کی گئی ہے‘ یہ سنگین (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

ترین غلطی ہے جبکہ اس کتاب کو شائع کرنے کی اجازت بھی نہیں لی گئی‘ اس لئے فوری طور پر اس کتاب کی اشاعت اور فروخت روک دی جائے اور مارکیٹ و تعلیمی اداروں سے یہ کتاب اٹھا لی جائے ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا علاوہ ازیں اس غلطی کے حوالے سے وضاحت بھی بیان کی جائے‘ اس سنگین غلطی پر 2سال قید و جرمانہ اور 5سال تک کتب کی اشاعت پر پابندی کی سزائیں دی جاسکتی ہیں۔پنجاب کریکولم بورڈ نے اس مراسلے کی کاپیاں چیف سیکرٹری پنجاب‘ سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب‘ سیکرٹری تعلیم ہائر ایجوکیشن پنجاب کو بھی بھجوا دی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -