رورل سب ڈویژن کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون

رورل سب ڈویژن کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رورل سب ڈویژن میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران مختلف سنگین جرائم میں ملوث 35 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران جاری رہنے والے کریک ڈاون کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان میں قتل، اقدام قتل، چوری اور ونی کے جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں جن کے قبضہ سے جدید خود کار اسلحہ، مسروقہ موبائل فونز وغیرہ شامل ہیں، ملزمان میں معصوم بچی کے غیر قانونی نکاح میں شامل نکاح خواں، بچی کے چچا اور ناناسمیت چھ ملزمان بھی شامل ہیں جن کے خلاف حسب ضابطہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، رورل ڈویژن میں سماج دشمن عناصر اور مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا، ایس پی رورل وقار احمد تفصیلات کے مطابق رورل سب ڈویژن میں سماج دشمن عناصر اور مختلف سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 35 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے، ایس پی رورل وقار احمد کی خصوصی ہدایات اور سربراہی میں ہونے والے کریک ڈاون میں ڈی ایس پی رورل سب ڈویژن ریاض خان، ایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز اللہ اور ایس ایچ او تھانہ داودزئی واجد شاہ نے حصہ لیا، گزشتہ ہفتے جاری رہنے والے کریک ڈاون کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان میں قتل، اقدام قتل، چوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد شامل ہیں جن میں معصوم بچی کو سورہ کی بھینٹ چڑھانے والے نکاح خواں، بچی کے چچا اور نانا سمیت چھ دیگر ملزمان کو بھی گرفتارکیا گیاہے، ایس پی رورل وقار احمد نے واضح کیا ہے رورل ڈویژن میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا، انہوں نے پولیس افسران کو اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے ساتھ ساتھ منشیات خصوصا آئس کے خلاف بھی بلا تفریق کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -