بجٹ میں سرکاری ملازمین کو دھوکا دیا گیا: پنجاب ٹیچرز یونین
ملتان(سٹاف رپورٹر )پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان کا ہنگامی اجلاس چیئرمین رانا عبدالقیوم نازش کی زیر قیادت منعقد ہوا،اجلاس سے خطاب کے دوران رانا عبدالقیوم،ملک عبدالغفاراور اشفاق انصاری نے کہا کہ تبدیلی سرکار کے پیش کردہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
سراسر دھوکا دیا گیاہے‘ اس حکومت نے آغاز میں قوم کو سبز باغ دکھائے کہ ہمیں 2سال تک کام کرنے دیا جائے‘ اس کے بعد سرکاری ملازمین خاص کر اساتذہ کی تنخواہیں عالمی معیارکے مطابق بڑھائی جائیں گی لیکن موجودہ بجٹ میں سرکاری اہلکاران کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ سے محروم کر دیا گیا۔ ان مسائل کے پیش نظر پنجاب ٹیچرز یونین احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہے،اجلاس میں لیاقت ناصر،محمود بھٹہ،غلام حسین نذر چن، اکمل عاصم،رانا خورشید اختر،رانا فریاد،محمد عرفان، محمد امین، تنویر بٹ، محبوب قریشی،ظفر حسین،نواز باجوہ،ارسلان سجاد، شفیق انور اور سیلم انصاری شریک ہوئے۔
پی ٹی یو