ضیاء لیگ کی قیادت عوامی خدمت میں پیش پیش ہے‘ چوہدری غلام مرتضیٰ
ہارون آباد (نمائندہ پاکستان)سابق ایم پی اے صوبائی صدر مسلم لیگ ضیاء چوہدری غلام مرتضی وائیٹل گروپ نے جناح پریس کلب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
کہ زیڈ لیگ کے سر براہ اعجازلحق کی قیادت عوامی خدمت میں پیش پیش ہے ہمارے قائد نے مفاد کی نہیں بلکہ عوامی خدمت کی سیاست کو فرو غ دیا ہے ہمارے قائد نے اپنے حلقہ ہارون آباد،مروٹ،فور ٹ عباس،کھچی والا میں بڑی تعداد میں ترقیاتی کام کروائے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی زیڈ لیگ اور وائیٹل گروپ اس وقت بھی ملک میں کورنا وائرس سے پیدا ہونے والے صورت حال سے نمٹنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور غریب عوام کی مدد کر نے میں پیش پیش ہے سابق چیئر مین بلدیہ حاجی یاسین نے لاک ڈوان میں لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچایا تاکہ مشکل کھڑی میں کسی غریب کو دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے مسلم لیگ ضیاء اور وائیٹل گروپ اپنے مفادات سے با لا تر ہو کر صرف اور صرف عوام کی خدمت کر نے میں مصروف ہے اور مشکل کی اس کھڑی میں مسلم لیگ ضیاء اور وائیٹل گروپ والے اپنے حلقے کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ہمار اہر کارکن غریب اور مستحق لوگوں تک تمام ضروریات زندی پہچانے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے مزید ان کا کہنا ہے کہ اصل سیاست عوامی خدمت کا نام ہے۔
چوہدری غلام مرتضیٰ