سابقہ حکومتوں کی کارکردگی صرف سیاسی نعروں تک محد ودرہی، ڈاکٹرامجد علی

  سابقہ حکومتوں کی کارکردگی صرف سیاسی نعروں تک محد ودرہی، ڈاکٹرامجد علی

  

پشور (سٹاف رپورٹر)وزیر ہاوسنگ خیبرپختونخوا ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ گزشتہ دور حکومتوں میں عوامی نمائندوں کی کارکردگی صرف سیاسی نعروں تک محدود رہی، اور عوام کی فلاح وبہبود پرصحیح معنوں میں کام نہیں کیاجاسکا۔ سوات میں رنگیلا شموزئی میں 2 فیڈر کے افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ دو سالوں میں حلقے میں بجلی کے چار نئے فیڈرز بنائے، جس سے علاقہ مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے مقامی لوگوں کو بجلی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ماضی میں کسی بھی سیاسی جماعت نے ان مسائل کے حل کی جانب توجہ نہ دی، انہوں نے کہا کہ موجود دور حکومت میں بجلی کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور کم وولٹیج و لوڈشیڈنگ کا بتدریج خاتمہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شموزئی تحصیل میں بجلی کے مسائل کے خاتمے کے لئے ریکارڈ کام کیا گیا، جس کی ماضی میں کوئی نذیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بریکوٹ گرڈ اسٹیشن میں ان کی جانب سے پانچویں فیڈر بنانے کے بعد کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل کسی سیاست جماعت نے اس حوالے سے کام کرنے کی کوئی زحمت نہیں کی، اور صرف ذاتی مفادات کے لئے سیاست کی۔ نئے فیڈر سے قبر شاہ سے لیکر جبہ گئی اور دوسرے ملحقہ علاقوں میں کم وولٹیج کا خاتمہ ہوگا اور لوگوں کو زرعی زمینیں سیر اب کرنے اور گھریلو ضروریات پورا کرنے میں آسانی میسر آسکے گی.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -