قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیرمین سکند ر شیر پاو کا دورہ مٹہ

  قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیرمین سکند ر شیر پاو کا دورہ مٹہ

  

مٹہ (نمائندہ پاکستان) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیرمین سکند ر شیر پاو کا دور مٹہ اپنے دورے میں انہوں نے پارٹی کے مٹہ تحصیل کے چیرمین نصراللہ خان سے انکے والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کی اس موقع پر پارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز قومی وطن پارٹی خیبر پختو نخوا کے چیرمین سکندر خان شیر پاو نے مٹہ کا خصوصی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے قومی وطن پارٹی مٹہ تحصیل کے چیرمین نصراللہ خان کیساتھ انکے والدہ محترمہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی وہ کچھ دیر نصراللہ خان کے حجرے میں رہا اس موقع پر پارٹی کے ضلعی صدر شیر بہادر زادہ خان رہنماء حاجی تل حیات خان امجد خان اور دیگر بھی موجود تھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -