ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں، وزیر زادہ

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں، وزیر زادہ

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ا سلئے تمام جاری منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کے واضح احکامات ہیں کہ جو منصوبے تاخیر کا شکار ہوں ان کے متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور میں واقع کرسچن کالونی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ وزیر زادہ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ علاقے میں نکاسی آب کے جن منصوبوں پر کام جاری ہے انہیں ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔معاون خصوصی وزیر زادہ نے تمام تعمیراتی منصوبوں کے معیار کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے نئے منصوبے لا رہے ہیں صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہاؤسنگ اسکیم لائی جا رہی ہے جس سے بڑے پیمانے پر اقلیتی برادری مستفید ہوگی۔ اسی طرح اقلیتی نوجوانوں کو با اختیار اور با روزگار بنانے کے لیے بھی روزگار اسکیم متعارف کرا رہے ہیں۔ جبکہ سرکاری ملازمتوں میں مختص کوٹہ پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -