باڑہ‘ فریقین میں تنازعہ خوش اسلوبی سے حل‘ فریقین بغلگیر

باڑہ‘ فریقین میں تنازعہ خوش اسلوبی سے حل‘ فریقین بغلگیر

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان) تحصیل باڑہ قوم برقمبرخیل چورہ میں دو فریقین شیخ مل خیل اور سرہ گڑھی عوام کے درمیان لیز پرگذشتہ سال سے جاری تنازعہ حل۔فریقین اپس میں بغلگیرائندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیاگیا۔علاقے میں امن اور تنازعات ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے باڑہ ایس ایچ ملک اکبر آفریدی کے خصوصی ہدایت پر گذشتہ روزچورہ پولیس پوسٹ انچارج سب انسپکٹر ضابت آفریدی نے دونوں فریقین کے درمیان قبائلی رسم و رواج کے مطابق فریقین کے مابین فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق دونوں فریقین کے میں پچھلے 13 ماہ سے لیز پر تنازعہ چل رہا تھا جس میں کمانڈرضابت افریدی نے قومی مشران کے مشاورت اور اپنے انتک کوششوں سے حل کرلیا۔فیصلے پر دونوں فریقین نے رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی چورہ پوسٹ کمانڈر ضابت افریدی اور دیگر قومی مشران کا شکریہ ادا کیا۔دونوں فریقین اپس میں بغلگیراور ائندہ بھائیوں کی طرح رہنے اور علاقے کی امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کرکوشش کرنے کا عہد کیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -