اسلحہ کی نوک پر موبائل فون چھینے والے ملزمان گرفتار

  اسلحہ کی نوک پر موبائل فون چھینے والے ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف تجارتی مراکز میں راہ چلتے شہریوں اور خریداری کے لئے آنے والے افراد سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز چھیننے میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، تھانہ فقیر آباد پولیس کی جانب سے ہونیو الی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ملزمان قیمتی موبائل چھیننے کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہوتے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی نصرت اللہ ولد ابراہیم سکنہ شنواری ٹاون نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ موبائل فون پر بات کر رہا تھا کہ اس دوران دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد جاوید اختر نے جامع تفتیش شروع کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کے بیانات قلمبند کئے جبکہ مختلف تجارتی مراکز میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جس کے دوران واردات میں ملوث اصل گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم نوید ولد رحیم اللہ اور علی ولد عمر گل کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون چھیننے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے چھینا گیا موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے