یونین کونسل چلانے کا تجربہ نہیں ایسے شخص کو اقتدار سونپ دیا گیا،احسن اقبال

یونین کونسل چلانے کا تجربہ نہیں ایسے شخص کو اقتدار سونپ دیا گیا،احسن اقبال

  

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن احسن اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں آر ٹی ایس کا جھرلو پھرا، ملک کا اقتدار ایسے شخص کو دیا گیا جس نے زندگی میں یونین کونسل نہیں چلائی۔ مافیا سے لڑتے لڑتے گورباچوف نے ملک کی معیشت کو گرادیا تھا۔احسن اقبال نے کہاکہ آج پاکستان 72 سالہ تاریخ میں بدترین معاشی مشکلات کا مقابلہ کر رہا ہے،یہ مشکلات اس حکومت کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔حکومت اس ایوان سے دھوکہ کررہی ہے۔مشیر خزانہ نے خود اشارہ دے دیا ہے کہ مزید ضمنی بجٹ بھی آئیں گے،قرضوں کا جو جال اس بجٹ میں ڈالا گیا ہے،پاکستان کی سیکیورٹی داؤ پر لگ گئی ہے،کوئی قوم ٹینکوں میزائلوں سے نہیں بچ سکتی۔ انہوں نے کہاکہ جب ہماری حکومت گئی تب پٹرول کی قیمت 72 ڈالرفی بیرل تھی،ہم 88روپے لٹر تیل دے رہے تھے،آج چالیس ڈالر بیرل اور یہ ہمیں سو روپے لٹر دے رہے ہیں،یہ تیل مافیا کو سپورٹ کرنے کے لئے ٹیکسز کو بڑھا رہے ہیں۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاکہ آپ ورلڈ بنک سے بہت متاثر ہیں،وہ اچھے سوٹ پہنتے ہیں،تیل کے معاملے پر پروفیسر صاحب ڈالر کو روپے میں تبدیل کرنا پڑتا ہے،ہم نے تیل پر ٹیکس سترہ فیصد رکھا ہوا ہے۔

احسن اقبال

مزید :

پشاورصفحہ آخر -