پشاور‘ رینٹ اے کار مالکان کا گاڑیاں فروخت کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور‘ رینٹ اے کار مالکان کا گاڑیاں فروخت کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر) پشاور میں رینٹ اے کار کمپنی انتظامیہ نے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں فروخت کرکے صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مالکان کوٹیکہ لگا دیا کمپنی انتظامیہ غائب ہونے پر گاڑیوں کے مالکان نے انصاف مانگنے کیلئے پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا جن کا کہنا تھا کہ انہوں نے زیروز نامی رینٹ اے کار کمپنی کو ایک معاہدے کے تحت پانچ سو تک مختلف ماڈل گاڑیاں ماہانہ معاوضے پر دیں اورکمپنی مالک کا نام سمیع ہے جن کا تعلق ضلع صوابی ہے تاہم کمپنی کے مالک نے ان کی گاڑیاں فروخت کرکے رفو چکر ہوگئے، کمپنی کے ساتھ معاہدے اور ان کی گاڑیوں کے کاغذات ان کے پاس ہے انہوں نے کہاکہ متاثرہ لوگوں نے گھر کے زیورات بیچ کر گاڑیاں خریدی تھی اب کوڑی کوڑی کے محتاج ہیں پولیس کمپنی مالک کے خلاف کارروائی کرے، مظاہرین نے کہاکہ متعلقہ تھانے کی پولیس اس معاملے میں تعاون نہیں کر رہی اورمتاثرین کا زیادہ تعلق ضلع کرک،پشاور، نوشہرہ اور دیگرا علاقوں سے ہیں،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور آئی جی پولیس مبینہ فراڈمیں ملوث شخص سے انکے گاڑیاں اوررقم دلو ادیں اورانہیں انصاف فراہم کرے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -