ایس ایس پی آپریشنز (ر)کیپٹن منصور امان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ایس ایس پی آپریشنز (ر)کیپٹن منصور امان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر) منصور امان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ان کو سلامی پیش کی جس کے بعد انہوں نے یادگار پولیس شہداء پرپھول چڑھائے اور شہداء کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی، انہوں نے پولیس شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، پولیس جوانوں کی قربانیوں کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کیپٹن(ر)منصور امان چارج سنبھالنے کے بعد پولیس کی چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جس کے بعد انہوں نے یادگار پولیس شہداء پر پھول چڑھائے اور شہدائے پولیس کی بلند درجات کیلئے دعا کی گئی انہوں نے پولیس شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، پولیس جوانوں کی قربانیوں کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا، بطور ایس ایس پی آپریشنز تعیناتی کسی چیلنج سے کم نہیں ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور میرٹ کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کو انعامات دیئے جائینگے جبکہ بد عنوانی میں ملوث اور کالی بھیڑوں کیلئے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں قانون سب کیلئے برابر ہے جس سے تجاوز کیلئے کسی کو اجازت نہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -