سندھ حکومت کاکورونا مریضوں کی آن لائن طبی مشاورت کا منصوبہ بے مثال

  سندھ حکومت کاکورونا مریضوں کی آن لائن طبی مشاورت کا منصوبہ بے مثال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت کا نجی ٹیکنالوجی ادارے کے اشتراک سے صوبے میں کرونا کے مریضوں کی آن لائن طبی مشاورت اور نگہداشت کا پروجیکٹ اسلامی دنیا کے لیے مثال بن گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تمام صوبوں اور دنیا کے15 ملکوں میں موجود پاکستان کی لیڈی ڈاکٹرز سندھ میں گھروں پر قرنطینہ 18 ہزار مریضوں کو آن لائن طبی مشورے دے رہی ہیں، کورونا کے مریضوں کی مشکلات کے حل کے لیے بنایا گیا پراجیکٹ اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت سے دیگر اسلامی ملکوں میں بھی قائم کیا جائے گا۔اسلامی ترقیاتی بینک نے سندھ میں گھروں میں قرنطینہ گزارنے والے مریضوں کی نگہداشت اور آن لائن طبی مشاورت کے لیے سندھ حکومت کے اشتراک سے جاری ٹٰیلی ہیلتھ نیٹ ورک ”ای ڈاکٹر“ کو تعاون اور وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی ہے، میڈیکل کی تعلیم حاصل کرکے گھروں پر بیٹھ جانے والی پاکستانی لیڈی ڈاکٹروں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بناکر مریضوں کا علاج کرنے کا موقع فراہم کرنے والے ٹیکنالوجی پلیٹ فارم ایجوکاسٹ کا ٹیکنالوجی سلوشن اسلامی ملکوں کے لیے امید کا مرکز بن گیا ہے۔ اسلامی ترقیاتی بینک نے سندھ حکومت کے کووڈ آپریشن سے منسلک آن لائن ڈاکٹر پورٹل ”ای ڈاکٹر“ کی خدمات اور کرونا کے مریضوں کی آن لائن نگہداشت اور طبی مشاورت کے تجربات اسلامی دنیا بالخصوص ترقی پذیر اسلامی ملکوں کے لیے بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے
آن لائن طبی مشاورت،نگہداشت کا پروجیکٹ