میر شکیل الرحمن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 روز کی توسیع
لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جوادالحسن نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں گرفتار جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 21 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔ میر شکیل الرحمن کو گزشتہ روز کوونا وائرس کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،نیب کی طرف سے میر شکیل الرحمن،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول اور بشیراحمد کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔
ریمانڈ توسیع