چارسدہ‘ سرچ اپریشن کے دوران دو اشتہاری مجرمان سمیت 11افراد گرفتار

  چارسدہ‘ سرچ اپریشن کے دوران دو اشتہاری مجرمان سمیت 11افراد گرفتار

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) چارسدہ پولیس کی بڑی کاروائی۔ سرچ اپریشن کے دوران دو اشتہاری مجرمان سمیت 11افراد گرفتار۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں 3منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار۔ ساڑھے چار کلو چرس برآمد۔ شبقدر میں معصوم بچی کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے احکامات پر ڈی ایس پی تنگی خالد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تنگی مسعود خان نے سرچ اپریشن کے دوران 3منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر دیا۔ گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے 4300گرام چرس برآمد کیا گیا۔ اپریشن کے دوران دو اشتہاری مجرمان سمیت 11افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے تین پستول اور کارتوس برآمد کئے گئے۔ تھانہ شبقد ر کے حدو د حاجی زئی میں دولت خان ولد لعل محمد نے پولیس کو رپورٹ درج کر تے ہوئے بتا یا کہ ان کی بیٹی عمر 9سال کو حسبان اللہ ولد احسان اللہ نے دھوکے سے اپنے بیٹھک میں لئے گئے اور وہاں پر زور زبردستی ان کی بیٹی سے بد فعلی کو کو شش کی۔ڈی پی او محمد شعیب خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شبقدر جوہر شید خان نے ملزم حسبان اللہ کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -