صارفین بجلی کی شکایات کے ازالے کیلئے یکم جولائی بروز بدھ آن لائن ای کچہری

  صارفین بجلی کی شکایات کے ازالے کیلئے یکم جولائی بروز بدھ آن لائن ای کچہری

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے صارفین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین بجلی کی شکایات کے فوری حل کے لئے چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان یکم جولائی بروز بدھ کو صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک واپڈا ہاؤس پشاور میں ای کچہری منعقدکریں گے،جس کے تحت چیف ایگزیکٹیوپسکو صارفین کی شکایات آن لائن سنیں گے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو فوری احکامات جاری کریں گے،اس موقع پر چیف انجینئرآپریشن اور جی ایم کمرشل بھی موجودہوں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -