جون کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح 10.21 فیصد تک جا پہنچی

  جون کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح 10.21 فیصد تک جا پہنچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(این این آئی) مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے، جون کے آخری ہفتے میں مزید اضافہ ہوا اور ملک میں مہنگائی کی شرح 10.21 فیصد تک جا پہنچی۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کی شرح 10.21 فیصد تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14اشیاء مہنگی اور7 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ رواں ہفتے30اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے ایل پی جی گھریلوسلنڈر16 روپے مہنگا ہوا اور دودھ، گوشت، چاول، ٹماٹر، آلو اور دال مسور بھی مہنگی ہوئی جبکہ ایک ہفتے کے دوران انڈے، پیاز، چائے، مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 8 روپے کمی ہوئی جبکہ لہسن، دال چنا اوردال مونگ،دال ماش اور چینی سستی ہوئی۔
مہنگائی