(آئس)سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی800 گرام آئس برآمدوملزم گرفتار
پبی (نما ئندہ پاکستان) رسالپورپولیس نے منشیات(آئس)سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی.800 گرام آئس برآمد۔ملزم گرفتارڈسٹرکٹ پولیس افیسرکیپٹن(R)نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر منشیات سمگل کرنے والوں کیخلاف بھر پور کاروئیاں جاری ہیں۔نیک زمان خان SI تھانہ رسالپور نے رشکی کے قریب ناکہ بندی کی تھی۔ ایک مشکوک فلائنگ کوچ کو روکنے کا اشارہ کیا۔فلائنگ کوچ نے روکنے کے بجائے رفتار اور تیز کر دی۔پولیس نے فلائنگ کا تعاقب کیا۔کچھ فاصلے پر فلائنگ کوچ روک کر دو ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی۔ملزمان میں سے ندیم ولد عبدالرشید ساکن ٹیکسلا کو گرفتار کر لیا گیا۔فلائنگ کوچ کی تلاشی لینے پر فلائنگ کوچ کے باڈی میں بنائے گئے خفیہ خانے سے 800 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔مقدمہ درج رجسٹر۔ملزم کے دوسرے ساتھی کے گرفتاری کیلئے چھاپے جاری۔