قرآن مجید کو مسلمانوں کے گھرگھر پہنچانا زندگی کا مشن ہے: مولانامحمد طیب طاہری

قرآن مجید کو مسلمانوں کے گھرگھر پہنچانا زندگی کا مشن ہے: مولانامحمد طیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)امیر جماعت اشاعت التوحید والسنت مولانا محمد طیب طاہری نے کہا ہے کہ اللہ پاک کے کلام (قر آن مجید) کو مسلمانوں کے گھر گھر پہنچانا ہماری زندگی کا مشن ہے اور اس مشن رہتی دنیا تک جاری و ساری رکھا جائیگا ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی اہلیہ کی اُم یمان شہید کتاب رضیتہ التراجم کی تقریب رونمائی کے موقع پر علماء کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے کے موقع پر کیا جس میں صوبائی امیر مفتی سراج الدین، قومی کرکٹر جنید خان، مولانا لیاقت، مولانا فیاض، مولانا شمس الہادی، علامہ احمد جمشید اور شیخ الحدیث مولانا یار بادشاہ مرحوم کے فرزند مولانا قاسم شاہ و دیگر نے بھی شرکت کی۔ مولانا محمد طیب طاہری نے کہا کہ وہ فخر محسوس کر تے ہیں ان کی اہلیہ کو بھی دین اور قر آن کی خدمت کا موقع ملا ہماری اشاعت کا مقصد عوام الناس کی اصلاح کرنا ہے۔ رضیتہ التراجم پشتو زبان میں آسان اور لا جواب دو جلد کتاب ہے اور ترجمہ قر آن کریم کے ساتھ ساتھ اس میں ہر سورۃ کا مقصد، ربط، حوالہ جات اور امتیازات لکھا گیا ہیں۔