جے یو آئی کے رہنما عبدالمجید انتقال کر گئے

  جے یو آئی کے رہنما عبدالمجید انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)جے یو آئی کے رہنما عبدالمجید انتقال کر گئے انہیں پیر کے روز اپنے آبائی گاؤں جلبئی میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم محکمہ واپڈا کے میٹر ریڈر حاجی رئیس خان کے چچا زاد جب کہ جنت گل کے صاحبزادے تھے ان کی رسم قل کل بروز بدھ موضع جلبئی میں ادا کی جائے گی۔دریں اثناء جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹری جنرل و سابق ضلعی امیر صوابی مولانا عطاء الحق درویش نے عبدالمجید کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کر تے ہوئے کہا کہ موصوف نے ہمیشہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ شاعرانہ صلاحیتوں سے ہر محاذ پر علماء کے مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا جے یو آئی کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور سوگواران کے لئے صبر و جمیل کی دُعا کی۔