موٹر سائیکل اور موبائل فون چور گرفتار

موٹر سائیکل اور موبائل فون چور گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گھروں سے قیمتی موبائل فونز چوری کرنیوالے گروہ کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے نواحی علاقوں سے ہے جو گھروں سے قیمتی موبائل فونز سمیت موٹر سائیکل چوری میں بھی ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کید وران مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مسروقہ قیمتی موبائل فونز اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے،جن سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی محمد فواد ولد امداد سکنہ پاوکہ نے تھانہ پشتخرہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے گھر سے کسی نامعلوم ملزمان نے قیمتی موبائل فون چوری کر لیا ہے جبکہ اسی طرح مدعی عبدالحسیب ولد شیرین نے تھانہ پشتخرہ پولیس کو گھر سے موٹر سائیکل چوری ہونے کی رپورٹ کی تھی جس پر الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ڈی ایس پی حیات آباد رحیم حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کامران خان نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران گھروں سے موبائل فونز اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کا سراغ لگاکر گزشتہ روزکامیاب کاروائی کے دوران ملزمان ابراہیم ولد نزیر گل، ظفراللہ ولد نصراللہ ساکنا ن پاوکہ اور نور خان ولد احسان اللہ سکنہ تہکال کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مسروقہ موبائل فونز اورایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -