سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر لارجر بنچ تشکیل

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر لارجر بنچ تشکیل

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لئے 7رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے،لارجر بنچ کی سربراہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر محمدقاسم خان کریں گے،لارجر بنچ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف 3جولائی سے مقدمات کی سماعت کرے گا،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد قاسم خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف دائر درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دیاہے،نئے بنچ میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئرترین جج جسٹس امیر بھٹی بھی شامل ہیں،لارجر بنچ میں مسترجسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس اسجد جاوید گورال،جسٹس سرفراز ڈوگر اورجسٹس فاروق حیدر شامل ہیں۔

لارجر بنچ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -