سندھ اسمبلی کو دہشتگردوں سے سنگین خطرات لاحق،آغا سراج درانی

  سندھ اسمبلی کو دہشتگردوں سے سنگین خطرات لاحق،آغا سراج درانی

  

کراچی (این این آئی)سندھ اسمبلی اجلاس میں اسپیکر آغاسراج درانی نے بڑا انکشاف کردیا پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر آغا سراج درانی نے انکشاف کیا کہ سندھ اسمبلی کو دہشتگردوں سے سنگین خطرات لاحق ہیں دہشتگردوں کی جانب سے سندھ اسمبلی پر حملے کی اطلاعات تھیں جبکہ دہشتگردوں سے سندھ اسمبلی کی تصاویر بھی برآمد ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سندھ اسمبلی کی سکیورٹی ہم نے بڑھادی ہے وزیراعلی مرادعلی شاہ بھی تمام صورتحال سے باخبر ہیں اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ کچھ دہشت گرد گرفتار ہوئے تھے ان سے اسمبلی کی تصاویر بھی ملی تھی۔ انہوں نے تمام ارکان سے خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی۔

سراج درانی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -